25 مارچ 2017 - 13:26
پاکستان؛ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے اہتمام سے ’’انوار ولایت کنونشن‘‘ کا انعقاد+ تصاویر

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ’’انوار ولایت کنونشن ‘‘ گذشتہ روز جمعہ کو اس ملک کے صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں شروع ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ’’انوار ولایت کنونشن ‘‘ گذشتہ روز جمعہ کو اس ملک کے صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں شروع ہوا۔



یہ تین روزہ کنونشن جو گزشتہ روز ۲۴ مارچ کو بھٹ شاہ علاقے میں شروع ہوا اتوار تک جاری رہے گا۔
کنونشن کے پہلے روز ۶۵۰ مردوں اور ۵۰۰ خواتین نے شرکت کی جبکہ آخری روز جو یوم فاطمہ زہرا(س) سے مخصوص ہے میں ۲۰۰۰ تک افراد کی شرکت متوقع ہے۔


اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے اس کنونشن کے لیے ایک خصوصی پیغام بھی جاری ارسال کیا ہے جو کل حضرت فاطمہ زہرا(س) سے مخصوص کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اس ملک کی بڑی ثقافتی تنظیموں میں سے ایک ہے جو سندھ کے علاقے میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مختلف طرح کے مذہبی پروگرام منعقد اور ان میں دینی شعور کو اجاگر کرتی ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲