اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں دھشتگردی کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد نے موصل کے اطراف میں پناہ گزینوں کے گھروں پر بمباری کر کے ۲۳۰ عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
العربیہ نٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی دستوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں دھشتگردی کا مقابلہ کرنے والے بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مغربی موصل میں پناہ گزینوں پر حملہ کر کے ۲۳۰ عام شہریوں کو جانبحق کر دیا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تاہم ۱۳۰ افراد کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ ۱۰۰ لاشیں ابھی ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ عراق میں دھشتگردی کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے تا حالا یا دھشتگردوں کو اسلحہ فراہم کیا ہے یا عام شہریوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔




