اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دار الحکومت بغداد میں مقتدا صدر کے حامیوں نے ایک بار پھر التحریر اسکوائر پر احتجاج کر کے حکومت میں پائی جانے والی مالی بدعنوانیوں کو دور کرنے اور حکومتی عہدوں میں اصلاح کرنے کا مطالبہ کیا۔
السومریہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، تظاہرات کرنے والوں نے عراق کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا کر حکومتی فسادات، جوانوں کی بیکاری اور سیاسی و اقتصادی مشکلات کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔
حزب صدر کے رہنما مقتدا صدر نے بغداد میں اپنے حامیوں کے درمیان اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انہیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہا: دھشتگردی عراقی قوم کے ارادوں کو کمزور نہیں بنا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم وہ لوگ نہیں ہیں جو قتل کی دھمکیوں سے ڈر جائیں موت ہمارے دلوں کو کمزور نہیں بنا سکتیں۔
مقتدا صدر نے مزید کہا کہ میرا مدعیٰ واضح و آشکار ہے اور اگر مجھے اس دوران قتل اور یا دھشتگردی کا نشانہ بنا دیا گیا تو میرا آپ سے صرف فاتحہ اور دعا کا مطالبہ ہے۔
مقتدا صدر نے اپنے حامیوں کو ملک میں اصلاحی انقلاب کے رونما ہونے تک پر امن مظاہرات جاری رکھنے کی تاکید کی۔














۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲