22 مارچ 2017 - 15:50
نوروز تشدد، انتہاپسندی اور دشمنی کے خاتمے کا پیغام دیتا ہے: اقوم متحدہ میں ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ نوروز ایک تاریخی تہوار کی حیثیت سے دنیا کو تشدد سے پاک اور انتہاپسندی اور آپس میں دشمنی کے خاتمے کا پیغام دیتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ نوروز ایک تاریخی تہوار کی حیثیت سے دنیا کو تشدد سے پاک اور انتہاپسندی اور آپس میں دشمنی کے خاتمے کا پیغام دیتا ہے.

يہ بات 'غلام علي خوشرو' نے گزشتہ منگل كي شام اقوام متحدہ ميں عالمي يوم نوروز كي خصوصي تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ نوروز ايك قديمي اور تاريخي تہوار ہے جسے ہم اور دنيا كي مختلف اقوام قوميت، سياست اور ثقافتي اختلافات سے بالاتر ہوكر مناتے ہيں.

انہوں نے كہا كہ نوروز كا مطلب نئي زندگي، اعتدال اور بھائي چارہ ہے اور اقوام متحدہ ميں اس كو ايك عالمي دن كے طور پر منانا عالمي برادري كے درميان يكجہتي كي علامت ہے.

ايراني مندوب نے بتايا كہ اس سال نوروز كے دن كے ساتھ عالمي يوم خواتين بھي تھا اور نوروز كو عالمي سطح پر منانے ميں خواتين كا اہم كردار ہے.

انہوں نے كہا كہ خواتين نوروز كي ثقافت كي اصل محافظ ہيں جو اسے ايك نسل سے دوسري نسل كو منتقل كرتي ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲