اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی جوہری توانائی ادارے (IAEA) کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے تمام وعدوں پر مکمل عملدرآمد کر رہا ہے.
يہ بات يوكيا امانو نے نيويارك ميں يورپي يونين كے نمائندہ برائے خارجہ امور بارونيس كيتھرين اشھٹون اور امريكا ميں تعينات متحدہ عرب امارات كے سفير يوسف ال اوتيبا كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ عالمي جوہري توانائي ادارے كي جانب سے تحقيقاتي رپورٹس ميں يہ ثابت ہوا ہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران جوہري معاہدے كے حوالے سے اپنے وعدوں كي مكمل پابندي كر رہا ہے.
اس موقع پر يوكيا امانو نے كہا كہ عالمي جوہري توانائي ادارے كي جانب سے ايران كے جوہري سرگرميوں كي نگراني كي گئي اور ايران نے جوہري معاہدے كے مطابق اپنے تمام تر وعدوں كي پاسداري كي ہے اور كوئي بھي ايسا اقدام نہيں كيا گيا جو جوہري معاہدے كے خلاف ہو يا جس سے جوہري معاہدے كو كوئي نقصان پہنچا ہو.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲