21 مارچ 2017 - 17:08
کراچی شہر میں بڑی دھشتگردی کا خطرہ، رینجرز کاروائی میں بھاری اسلحہ برآمد

شہرقائد میں واقع ایڈوینچرپارک میں رینجرز نےکارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار میں اسلحہ،دستی بم اور گولیاں برآمد کر لیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر واقع سفاری پارک پررینجرز نے چھاپہ مارا اور پارک کے اسٹور روم سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پارک پر چھاپہ خفیہ اطلاع پرماراگیا،پارک کےاسٹور سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمدہوا جس میں کلاشنکوف،رائفلز،ایس ایم جی،ایل ایم جیز شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کےمطابق ایڈوینچر پارک میں کارروائی کےدوران مختلف اقسام کی گولیاں اور کارتوس بھی برآمد ہوئے جبکہ کارروائی میں دستی بم ،بال بم ،بلاک بم اوردیگر اسلحہ بھی برآمد کیا۔

سندھ رینجرز کےترجمان نے انکشاف کیا کہ شہر میں بڑی بدامنی اور دہشتگردی کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا،جس کو اپنے خفیہ اہکاروں کی مدد سے ناکام بنا دیا،انہوں نے مزید بتایا کہ اسلحہ تھیلیوں اورپینافلیکس میں لپیٹ کرچھپایا گیا تھا۔

رینجرز نے پارک سے متعدد افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا جب کہ رینجرز کی مختلف ٹیمیوں نے پارک کے اصل مالک اور ٹکٹ کی خریدوفروخت والے کاؤنٹر میں موجود افراد کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲