اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت میں عدالتی کمپلیکس کے اندر خودکش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 31افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دمشق میں واقع شام کےقدیم پیلس آف جسٹس میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،دھماکے کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی۔
بم دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اطراف کی سڑکیں بند کر دیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
.......
/169