اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الحشد الشعبی کے مرکزی کمانڈر ابومنتظر الحسینی کا کہنا ہے کہ موصل کے دائیں جانب کے اکثرعلاقوں سے داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا گیاہے۔
الحسینی نے مزید کہا موصل کے دائیں جانب داعشی دہشت گردوں کی صفوں کوپاش پاش کردیا گیاہے بائیں جانب کے علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔
حشدالشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ موصل کے دائیں جانب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرلی جائے گی۔
موصل کے دائیں جانب کے بنیادی اور اہم محلوں میں کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اب بہت جلد دائیں جانب کے تمام علاقوں کو تکفیریوں سے آزاد کرالیا جائے گا۔
دوسری طرف امریکی اتحادی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ عراقی فوج مغربی موصل میں کامیابی کے ساتھ آپریشن کررہی ہے۔
واضح رہے کہ موصل بغداد کے بعد عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے جس پر داعش نے قبضہ کرلیا تھا تاہم عراقی فوج نے موصل کے اکثر علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲