اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکےکے نتیجے میں ایک عورت ہلاک اور 8افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب نجی کمپنی کے ملازمین کولےجانے والی بس شہر کے اندر سے گزر رہی تھی،دھماکے کے باعث بس میں موجود 8افراد شدید زخمی ہوئے اور ایک عورت موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ ابھی تک پتہ نہیں لگ سکا کہ دھماکہ خود کش تھا یا ریموٹ کنٹرول تاہم دھماکے میں بس کو ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔افغان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ دھماکہ بس کے قریب سڑک پر نصب بارودی مواد کے ذریعہ کیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔
.......
/169