12 مارچ 2017 - 16:09
عراقی فوج نے موصل کے دو مزید علاقوں کو آزاد کروا لیا

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے موصل کے مزید دوعلاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی فوجی کمانڈر عبدالامیر رشید یارالله کا کہنا ہے کہ موصل کے مضافات میں کارروائی کرکے دو اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیے گئے ہیں۔

قادمون یا نینوا کے کمانڈر عبدالامیر رشید یارالله کا کہنا ہے کہ موصل کے دائیں جانب کے علاقے الاغوات اور جدید، دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیے گئے ہیں۔

عبدالامیر رشید یارالله نے مزید کہا: عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی پیش قدمی جاری ہے اور فوجی جوان مغربی موصل کی سرکاری عمارتوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے  (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲