اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی صدر اور جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے (IAEA) کے درمیان باہمی تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوجائے گا.
يہ بات 'علي اكبر صالحي' نے گزشتہ روز تہران ميں ايك مقامي تقريب كے موقع پر صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے يوكيا آمانو كو دوبارہ عالمي جوہري توانائي ادارے كے سربراہ منتخب ہونے پر مباركباد پيش كي اور كہا كہ يوكيا آمانو كي قيادت ميں ايران اور اس عالمي ادارے كے درميان باہمي تعاون كے نئے باب كا آغاز ہوگا.
صالحي نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران، آئي اے اي اے كي تمام ہدايات اور جوہري تنصيبات كي حفاظت كے حوالے سے دئے جانے والے احكامات پر من و عن عمل كر رہاہے اور عالمي وعدوں پر قائم رہنا ہماري اصل ترجيح ہے.
انہوں نے كہا كہ اب تك ايران اور عالمي جوہري توانائي ادارے كے درميان تعميري تعاون رہا ہے اور ہم اميد كرتے ہيں يہ عمل جاري رہے گا.
ايراني ادارہ جوہري توانائي كي كاميابي اور كاركردگي كے حوالے سے صالحي نے بتايا كہ 9 اپريل كو قومي يوم جوہري ٹيكنالوجي ہے اور اس موقع پر ہم ايراني قوم كو اچھي خوشخبرياں سنائيں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲