7 مارچ 2017 - 20:30
استقامت کے دشمن امریکا کے احمق صدر جمہوریہ سے لو لگائے بیٹھے ہیں

حزب الله لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے کہاہے کہ استقامت کے دشمنوں میں چونکہ ہمارے مقابل ٹکنے کی توانائی نہیں ہے اس لئے وہ امریکا کے احمق صدر جمہوریہ سے لو لگائے بیٹھے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب الله لبنان مرکزی کونسل کے رکن حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق نے گذشتہ روز استقامت اسلامی کے کمانڈر کی مجلس ترحیم میں کہ جو علاقہ انصار میں منعقد ہوئی  شام اور عراق کے خلاف تکفیری پروجیکٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یقینا موصل اور حلب کی آزادی سے پہلے اور اس کے بعد کے زمانے میں فرق ہے ہم علاقہ کا نقشہ بدلنے میں کوشاں ہیں ۔

انہوں نے کہا عراق اور شام میں حاصل ہونے والی کامیابی لبنان کی کامیابی شمار کی جاتی ہے کیوں کہ اس سے تکفیروں کے مقابل لبنان کی قدرت بڑھ گئی ہے ۔

لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے استقامت اسلامی کی قدرت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہاکہ یہ طاقت کہ جس نے لبنانی فوج کی ہمراہی میں داعش کو لبنان میں گھسنے سے روک دیا ، یہ وہی طاقت ہے جس نے صہیونی مقاصد کو شام میں خاک میں ملادیا ہے ۔

حجت الاسلام قاووق نے واضح طور سے کہاکہ  غاصب صہیونیت مستقل دھمکیاں دینے میں مصروف رہی ہے مگر ابھی تک ان دھمکیوں کا نتیجہ بلکل الٹا نکلا ہے صہیونی حزب اللہ کی طاقت کے مقابل بلکل ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں جب کہ لبنانی سکون کی سانس لے رہے ہیں ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ صہیونی دھمکیاں استقامت نامی عظیم چٹان سے روبرو ہے کہاکہ صہیونی اب اپنے حکمرانوں کی باتوں پر توجہ کرنے کے بجائے حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله کی بیان پر یقین رکھتے ہیں اورجو چیز صہیونیوں کو ان دھمیکوں کو جامہ عمل پہنانے میں آڑے ہے وہ استقامت لبنان کی توانائیوں اور قدرت سے ان کی مکمل آگاہی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲