24 فروری 2017 - 16:37
شام کے شہر الباب میں دھماکہ،  45 افراد مارے گئے

شامی شہر الباب میں ایک زوردار دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 45 افراد مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی شہر الباب میں ایک زوردار دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 45 افراد مارے گئے ہیں۔

تسنیم نیوزکی رپورٹ کے مطابق ، شامی شہر الباب میں کاربم دھماکے میں 45عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے خبردی ہے کہ شامی شہر الباب کے قریب  کاربم دھماکے میں کم سے کم 45 عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

دھماکہ مشرقی حلب کے مضافات میں الباب شہر کے بالکل قریب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر اردگان سمیت ترک حکام کئی ہفتوں سے الباب شہر میں ہونے والے آپریشن کی تکمیل کی خبریں دے رہے ہیں جب کہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ الباب کے بیشتر حصے پر اب بھی داعش کا ہی قبضہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲