11 فروری 2017 - 09:46
افغانستان میں عالمی ریڈکراس کی خدمات معطل

عالمی ریڈکراس کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فی الحال افغانستان میں اپنی سرگرمیاں روک دی ہیں -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی ریڈکراس کمیٹی نے افغانستان میں اپنے چھے کارکنوں کو قتل کر دیئے جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے- عالمی ریڈکراس کمیٹی کے ایکزیکیٹیو ڈائرکٹر ڈومنیک اسٹیل ہارٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم نے فی الحال اپنی سرگرمیاں روک دی ہیں کیونکہ ہمیں ابھی واقعے کو اچھی طرح سمجھنا ہے - ڈومنیک اسٹیل ہارٹ نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں اس کمیٹی کی سرگرمیاں جلد ہی شروع ہو جائیں گی - رپورٹوں کے مطابق کچھ مسلح افراد جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ ان کا تعلق داعش سے تھا بدھ کو عالمی ریڈکراس کمیٹی کے کارکنوں کو جو شمالی افغانستان میں امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے حملہ کرکے قتل کردیا ہے- اس حملے میں عالمی ریڈکراس کمیٹی کے چھے کارکن ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ اغوا کئے جانے والوں کی صورت حال کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے - ماضی میں افغان طالبان بھی ریڈکراس کے کارکنوں پر حملہ کر چکے ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔

/169