9 فروری 2017 - 18:56
غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے 2 فلسطینی شہری شہید جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں مصر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق شہید ہونے والے افراد کو اسرائیلی طیاروں نے غزہ اور مصر کی سرحد کے قریب نشانہ بنایا تاہم حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

.......

/169