اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے ایک روزنامے عکاظ نے کہ جو امریکہ میں سعودی عرب کا ثقافتی روزنامہ ہے ایک فوری دستور العمل شایع کر کے امریکہ میں سرکاری خرچے پر پڑھنے والے اپنے تمام مذکر اور مونث اسٹوڈینٹس سے کہا کہ کسی بھی طرح کی سیاسی یا مذہبی بحث اور سرگرمی میں شرکت نہ کریں اور ذرائع ابلاغ پر کسی بھی طرح کا کوئی بیان نہ دیں ۔
اس دستور العمل میں آگے امریکہ میں سعودی اسٹوڈینٹس سے کہا گیا ہے کہ مشکوک مکانوں اور نا امن علاقوں مین نہ جائیں اور کسی بھی طرح کے اجتماع میں شرکت سے بچیں اور احتیاط کریں ۔
امریکہ میں سعودی عرب کے ثقافتی وابستہ روزنامے نے سرکاری خرچے پر پڑھنے والے اسٹوڈینٹس سے تین باتوں کی رعایت کرنے کی تاکید کی : پہلی بات، نئے ملک میں داخل ہوتے وقت اپنی قطعی اور سرکاری دستاویزات کو چیک کریں ۔ دوسری بات ، جرائم کے بدلے میں جرمانہ ادا کریں ، تیسری بات عدالت میں سماعت کے وقت حاضر ہوں کہ جس کی تاریخ عدالت کی طرف سے معین ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲