اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ عراق کے ترجمان جعفر الحسینی نے کہا کہ امریکا کے شدید دباؤ کی وجہ سے موصل سٹی کی مکمل آزادی کی مہم میں تاخیر ہوئی کیونکہ ان کے مطابق امریکا داعش کے فرار ہونے کا موقع فراہم کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحشد الشعبی نے داعش کے جنگل سے تلعفر کو آزاد کرانے کے لئے گھیرا تنگ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تلعفر سے داعش کی فراری کے تمام راستے بند ہوگئے ہیں اور تعلفر آپریشن کی مکمل تیار کر لی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک وزیر اعظم حیدر العبادی کی جانب سے تعلفر کی آزادی کی مہم کی ہدایت جاری نہیں ہوئی ہے۔
عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر اور ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش کے دہشت گردوں نے گزشتہ ہفتے شام کی جانب فرار ہونے کے راستے کو کھولنے کے مقصد سے وسیع حملے شروع کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ گروہ اب سجمھ گیا ہے کہ عراق میں اب اس کے آخری دن ہيں۔
حزب اللہ عراق کے کمانڈر نے کہاکہ داعش عراق میں آخری سانس لے رہا ہے اور اسی لئے وہ شام کی جانب اپنے عناصر کو فرار کرانے کے لئے تمام وسائل کا استعمال کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲