4 فروری 2017 - 17:08
ایران میں اسٹیل مصنوعات کی برامدات میں 45 فیصد اضافہ

گزشتہ 10 مہینوں کے دوران ایران میں 44 لاکھ ٹن لوہے کی بلٹ اور اسٹیل کی مختلف مصنوعات کی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ 10 مہینوں کے دوران ایران میں 44 لاکھ ٹن لوہے کی بلٹ اور اسٹیل کی مختلف مصنوعات کی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے.

گزشتہ دس مہينوں كے دوران ايران كے اصفہان، خوزستان، يزد، خراسان، ہرمزگان كے شہروں ميں واقع سات بڑي اسٹيل فيكٹريوں كي مجموعي پيداوار 44 لاكھ ٹن سے زائد ريكارڈ كيا گيا جن ميں لوہے كي بلٹ اور ديگر اسٹيل مصنوعات شامل ہيں.

اس كے علاوہ صوبے اصفہان كے اسٹيل فيكٹري كي مصنوعات كي برآمدات ميں گزشتہ ايراني سال كے مقابلے ميں 1302 فيصد كا اضافہ ہوا ہے.

ايراني اسٹيل فيكٹريوں رواں سال كے پہلے چار ماہ ميں 6 لاكھ اور 60 ہزار 578 ٹن خام اسٹيل كي پيداوار ہوئي ہے.

ورلڈ اسٹيل ايسوسي ايشن كي تازہ ترين رپورٹ كے مطابق 2016 كے دوران ايران ميں اسٹيل كي پيداوار ميں ايك كروڑ 78 لاكھ ٹن سے زائد اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال كے مقابلے ميں 11 فيصد زيادہ ہے.

ايران كي سرنگوں اور كان كني صنعت كي ترقي اور تعمير نو اتھارٹي (IMIDRO) نے ورلڈ سٹيل ايسوسي ايشن كي رپورٹ كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ گزشتہ سال ايران ميں اسٹيل پيداوار كي حجم ايك كروڑ 78 لاكھ 950 ٹن رہي ہے.

اس رپورٹ ميں كے مطابق؛ ايران نے اسٹيل پيداوار ميں قابل قدر پيشرفت كركے دنيا كے صنعتي ممالك كے درميان 14واں پوزيشن حاصل كيا ہے.

گزشتہ مہينوں ميں ايران كے جنوبي علاقے ميں سالانہ 12 لاكھ ٹن سٹيل كي پيداوار كرنے والي سٹيل كي بڑي فيكٹري كا افتتاح كرديا گيا ہے.

اس منصوبے كا نام جنوب كيش كاوہ كمپني ہے جس كي گنجائش سالانہ 12 لاكھ سٹيل كي پيداوار ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲