3 فروری 2017 - 12:45
ایران کے معروف فلمی اداکارحسن جوہرچی کا انتقال + تصاویر

ایران کے معروف ٹی وی اور فلم اداکارحسن جوہرچی کا 48 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سےانتقال ہوگيا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے معروف فلمی اداکارحسن جوہرچی کا 48 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سےانتقال ہوگيا۔ اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ صبح 5 بجے حسن جوہرچی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگيا۔ حسن جوہرچی 1347 ہجری شمسی میں تہران میں پیدا ہوئے ان کے خاندان کا تعلق صوبہ اردبیل سے تھا۔ حسن جوہرچی کو 1373 میں فلم " در پناہ تو " میں اداکاری کرنے کے بعد شہرت حاصل ہوئی ۔ مرحوم حسن جوہرچي نے کئي فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اللہ مرحوم پر اپنی رحمت و مغفرت نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

۔۔۔۔۔
/169