29 جنوری 2017 - 16:56
مصری صدر کا امریکی سفارت خانہ کی بیت المقدس منتقلی پر انتباہ

مصر نے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کے نتائج کے بارے میں خبر دار کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے جنوبی مصر میں نوجوانوں کے سلسلے میں منعقدہ آسوان کانفرنس کے موقع پر امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے قدس منتقل کئے جانے کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ امریکی حکومت کا یہ فیصلہ موجودہ صورت حال کو مزید پیچیدہ کردے گا- عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ  فلسطینیوں کے لئے قیام امن علاقے میں سنگ میل ثابت ہوگا اور قاہرہ ، علاقے کے حالات کو پیچیدہ ہونے سے روکنے کی کوشش کرے گا- امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کا وعدہ کیا تھا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲