26 جنوری 2017 - 19:01
آیت اللہ ناصری: خدا اور اہل بیت(ع) سے تمسک کرکے ہی دنیا کے پُرخطر راستے کو عبور کیا جاسکتا ہے

ایران کے نامور عالم دین اور معلم اخلاق نے کہا ہم نے اب تک قرآن کریم کو نہیں سمجھا انہوں نے کہا علم حاصل کرنے کا ہدف صرف دنیا نہیں ہونا چاہئے بلکہ ہر طالب علم کو علم اخلاق بھی تعلیم حاصل کرنی چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہر اصفہان میں قرآنی سرگرمیوں میں مشغول خواتین نے آیت اللہ ناصری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ ناصری کے وعظ و نصیحت سے بھی استفادہ کیا۔
انہوں نے کہا حقوق اللہ اور حقوق النبی کی رعایت کرکے انسان بلند مقامات حاصل کرسکتا ہے اور انسان کی عظمت اس کے قول و فعل اور عمل سے ظاہر ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہم نے اب تک قرآن کریم کو نہیں سمجھا اور قرآن کریم کو صرف اہل بیت(ع) نے سمجھا ہے۔
انہوں نے کہا قرآن کریم کے ہر حرف کے 70 بطون ہیں ہمیں یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ قرآن کریم کی بعض سورتوں کی ابتدا میں حروف مقطعہ کیا ہیں۔
آیت اللہ ناصری نے کہا دینی طلاب اور مبلغین کو قرآن کریم سے مانوس ہونا چاہئے اور قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے۔

.......

/169