25 جنوری 2017 - 16:40
کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے قاری محمد کاظم شاکری شہید + تصاویر

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے منور چورنگی کے قریب محمد کاظم عباس ولد غلام عباس کو پیچھے سے گولیاں ماریں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہوگئے، سپریٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر فہد احمد رائے کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ فرقہ وارانہ قتل معلوم ہوتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شیعہ کشی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا، تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے قاری محمد کاظم شاکری شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں واقع منور چورنگی کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے 39 سالہ محمد کاظم ولد غلام عباس شہید ہوگئے، دہشت گردوں نے شہید کاظم کو 3 گولیاں ماریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے منور چورنگی کے قریب محمد کاظم عباس ولد غلام عباس کو پیچھے سے گولیاں ماریں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہوگئے۔ سپریٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر فہد احمد رائے کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ فرقہ وارانہ قتل معلوم ہوتا ہے۔ شہید کاظم کے جسد خاکی کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سید ذوالفقار عابدی شہید ہوگئے تھے۔ دو دن میں دوسری شیعہ شہادت نے جہاں سندھ حکومت کے امن و امان کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے، وہیں کراچی آپریشن پر بھی سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سندھ حکومت اس سلسلے میں کیا اقدامات کرتی ہے، تاکہ بے گناہ پاکستانی شہریوں کے قتل عام کو روکا جاسکے۔

۔۔۔۔۔

کراچی میں شہید کاظم کی نماز جنازہ

کراچی، نمائش چورنگی پر شہید قاری محمد کاظم کی نماز جنازہ کی ادائیگی

علامہ شبیر میثمی شہید کے فرزند کے ہمراہ شرکائے نماز جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے

علامہ مرزا یوسف حسین شرکائے نماز جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے

شہید قاری محمد کاظم کے کمسن فرزند والد کے جنازے پر

شہید قاری محمد کاظم کا آخری دیدار

شہید قاری محمد کاظم کا آخری دیدار

شہید قاری کاظم کا جسد خاکی آخری منزل کیجانب لے جایا جا رہا ہے

علامہ مرزا یوسف حسین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

علامہ شبیر میثمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

۔۔۔۔۔۔۔

/169