20 جنوری 2017 - 14:59
اردوغان کی پالیسیوں پر خاتون پارلیمنٹ ممبر کا عجیب انداز احتجاج + تصاویراور ویڈیوکلیپ

ترکی کی پارلیمنٹ میں جھڑپ کے نتیجے میں کم سے کم دو ممبران پارلیمنٹ زخمی ہوگئے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ممبران پارلیمنٹ میں جھڑپ اس وقت شروع ہوگئی جب حکومت مخالف ایک خاتون ممبر پارلیمنٹ نے صدر رجب طیب اردوغان کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے خود کو پارلیمنٹ کے ٹریبیون سے باندھ لیا اور اسے کھولنے کے لئے حکمراں پارٹی کے بعض ممبران جب آگے بڑھے تو انھیں روکنے اور خاتون رکن پارلیمنٹ کی مدد کے لئے اس کےحامی ممبران کے سامنے آنے پر جھڑپ شرو‏ع گئی - اس جھڑپ کے دوران دو ممبران پارلیمنٹ زخمی ہوگئےاور پارلیمنٹ کی کارروائی معطل کردی گئی- خاتون رکن پارلیمنٹ نے صدر کے اختیارات بڑھانے کے بل کا جائزہ لیئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے خود کو پارلیمنٹ کے ٹریبیون سے باندھ دیا تھا- ترکی کے آئین میں اصلاح کے لئے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اس سے پہلے بھی کئی بار ممبران پارلیمنٹ کے درمیان شدید ہاتھا پائی ہو چکی ہے -

.......

/169

سب سے زیادہ دورہ کیا