اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنگي طیاروں نے صوبہ حمص میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی درجن وہابی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شام کے جنگی طیاروں نے حمص کے علاقہ طول علب التیاس میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی درجن داعشی ہلاک ہوگئے ہیں۔
شامی فوج نے دیرالزور میں بھی وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔ ان حملوں میں بھی داعش کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
.......
/169