14 جنوری 2017 - 16:11
حضرت معصومہ(س) کے یوم وفات پر کرگل میں خواتین کا سیمینار منعقد+ تصاویر

کرگل میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے یوم وفات پر زینبیہ ویمن ویلفرسوسیائٹی شعبہ خواتین امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے معاشرے کی پیش رفت میں خواتین کا کردار کے موضوع پر سمینار منعقد کیا گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پوری دنیا کے ساتھ آج ضلع کرگل میں بھی دختر امام موسٰی کاظم (ع) خواہر امام علی رضا  کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ  کی روز وفات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا گیا۔ اس سلسلہ میں  ضلع صدر مقام پر  انڈور اسٹیڈیم میں زینبیہ ویمن ویلفرسوسیائٹی شعبہ خواتین امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے معاشرے کی پیش رفت میں خواتین کا کردار کے موضوع پر سمینار منعقد کیا گیا جس میں ضلع کرگل کے مختلف گاوں سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی اس موقع پر حاجیہ زہرا یوسفی نے کریمہ اہلبیت حضرت معصومہ قم  کی سوانح حیات پر سیر حاصل روشنی ڈالی

۔ انہوں نے کہا کہ حضرت معصومہ  کی زندگی ہمارے لئے [ اس بات کی شاہد ہے کہ ایک خاتون کس طرح اپنے معاشرے اور دین کے لئے خدمت انجام دے سکتی ہے حاجیہ زہرا یوسفی  نے مزید کہا کہ  اسلام اور سیرت اہلبیت ہی ایک ایسی راہ ہے کہ جس پر چل کر ہی انسان بقائے انسانیت کا ضامن بن سکتا ہے  انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ  اپنی اولاد کی اس طرح تربیت کریں کہ جس سے مستقبل میں اسلام و ایمان  اور ایک حقیقی اسلامی معاشرہ تعمیر ہو سکے جس کی مثال ملت شہید پرور ایران حضرت معصومہ کی سیرت پر چل کر دنیا ئے انسانیت کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے  ۔


 اسکے علاوہ مومنین کے لئے  بسیج روحانی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے جامع مسجد کرگل میں بھی ایک مجلس عزا منعقد کی گئی جس میں چیرمین  امام خمینی میموریل ٹرسٹ  حجة الاسلام شیخ  لطفی نے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ وجود مبارک آج بھی پوری انسانیت کے لئے باعث رحمت بنی ہوئی ہے اور لاکھوں مرد و زن آپ کے مرقدمقدس  (قم) سے فیض یاب ہو رہے ہیں ۔   آپ نے کہا کہ حضرت معصومہ کی فضیلت  یہ ہے کہ آپ کو امام رضا (ع)جو خود امام وقت تھے کی زبانی معصومہ کے لقب سے نوازا، چیرمین حجة الاسلام شیخ لطفی نے اس موقع پر مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ علی اکبر رفسبجانی کی رحلت پر گہرے دکھ و غم کا بھی اظہار کرتے ہوئے امام زمان ۔ مقام معظم رہبری آیت اللہ خامنہ ای کو بالخصوص و بلعموم ملت شہید پرور ایران و مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔          

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲