اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی فوج اور رضاکار فورس نے آج بروز جمعہ موصل کے چند علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج کے اس آپریشن میں کئی سرکاری عمارتیں اور اداروں کو داعش کے چنگل سے آزاد کروا کر ان پر عراق کا پرچم نصب کر دیا گیا ہے۔
عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل کی یونیورسٹی کی مکمل آزادی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق داعش نے عراقی فورسز کی پیشقدمی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے موصل کے تمام پل ڈھا دئے ہیں لیکن عراقی فوج کے عزم و ارادے میں ان چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا فوج کی پیشقدمی لگاتار جاری ہے تازہ رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے موصل کے مشرقی علاقے یونس پیغمبر(ص) میں اپنا آپریشن شروع کر دیا ہے اور اس شہر کو بہت جلد داعش کے ناپاک وجود سے پاک کر دیا جائے گا۔








