13 جنوری 2017 - 11:38
یہ کیسا آئین ہے جسکے اصلاح پر ہاتھا پائی ہورہی ہے + تصویریں

ترکی میں آئین میں اصلاحات پر اختلافات کی وجہ سے ممبران پارلیمنٹ کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی پارلیمنٹ میں برسراقتدار جماعت انصاف و ترقی اور اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کے ممبران، آئین میں اصلاحات پر بحث کے دوران آپس میں الجھ گئے اور ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کرنے لگے-

اپوزیشن جماعت سی ایچ پی یعنی ریپبلکن پیپلز پارٹی اور ایچ ڈی پی یعنی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو اندیشہ ہے کہ آئین میں اصلاحات سے اختیارات ایک آدمی کے ہاتھ میں محدود ہو کر رہ جائیں گے-

ان جھڑپوں کے باوجود ترکی کے آئین کی تیسری، چوتھی اور پانچویں شق میں مجوزہ اصلاحات کو منظوری مل گئی-

آئین میں اصلاحات کے سلسلے میں ترکی کی پارلیمنٹ کا اجلاس جمعرات کو دوپہر بعد بھی جاری رہا-


۔۔۔۔۔۔۔

/169