12 جنوری 2017 - 17:24
ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیاں بہت بہتر پوزیشن میں آگئیں: کمال وندی

انہوں نے ویانا میں ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنے والے مشترکہ کمیشن کے حالیہ اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے اس اجلاس میں وعدہ کیا ہے کہ وہ ایران مخالف آئی ایس اے قانون کو ایٹمی معاہدے پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے ایرانی نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی دو سو بیس ٹن یورینیم تک ایران پہنچ چکا ہے اور اس سے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیاں بہت بہتر پوزیشن میں آگئی ہیں-

انہوں نے اراک ری ایکٹر کی دوبارہ ڈیزائننگ اور ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنے والے مشترکہ کمیشن کے حالیہ ویانا اجلاس کے دوران اس سلسلے میں چینی عہدیداروں کے ساتھ نظریاتی اختلاف کے بارے میں کہا کہ سبھی مسائل حل ہو گئے ہیں، صرف قیمت کا معاملہ حل ہونا ہے-

  ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان نے کہا کہ اراک کے ری ایکٹرکی دوبارہ ڈیزائننگ کی قیمت کے بارے میں مذاکرات سے ری ڈیزائننگ کا کام تاخیر کا شکار نہیں ہو گا کیونکہ ڈیزائننگ کا زیادہ تر کام، ایرانی ماہرین کے ہی ہاتھوں انجام پا رہا ہے اور چینی ماہرین کی ضرورت نہیں ہے-

انہوں نے ویانا میں ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنے والے مشترکہ کمیشن کے حالیہ اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے اس اجلاس میں وعدہ کیا ہے کہ وہ ایران مخالف آئی ایس اے قانون کو ایٹمی معاہدے پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے-

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شریک سبھی فریقوں نے ایران کے موقف  کی تائید کی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲