اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے جسد خاکی کی تدفین تہران میں مرقد امام خمینی (رہ) میں کی جائے گی۔
اس رپورٹ کے مطابق پہلے یہ طے پایا تھا کہ مرحوم کو قم میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ(ع) میں دفن کیا جائے گا لیکن مرحوم کے اہل خانہ کے اصرار کی بنا پر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو تہران میں امام خمینی(رہ) کی قبر کے پاس ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز منگل کو تہران یونیورسٹی میں رہبر انقلاب اسلامی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲