9 جنوری 2017 - 10:05
یمن میں القاعدہ کا دہشتگرد سرغنہ ہلاک

یمن کے مرکزی صوبے بیضاء پر امریکی ڈرون حملوں میں القاعدہ کا سرغنہ ہلاک ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پیر کو یمن کے مرکزی صوبے بیضاء میں واقع ضلع مسورہ کے دیہاتوں پر امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں میں "عبدالغنی قاسم الرصاص" نامی القاعدہ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کے مرکز میں واقع صوبہ بیضاء کے 20 اضلاع ہیں اور یہ صوبہ، صوبے سبا کے جنوب میں واقع ہوا ہے۔

واضح رہے کہ داعش اور القاعدہ جیسے دہشتگرد گروہوں نے یمن کی بدامنی اور عدم استحکام سے فائدہ اٹھا کر اس ملک کے جنوبی علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169