23 دسمبر 2016 - 20:26
تکفیری دھشتگردوں نے دو ترک فوجیوں کو زندہ زندہ جلا دیا+تصاویر

داعشی تکفیری دہشت گردوں نے پچھلے مہینے دو ترک فوجی جوانوں کو حراست میں لیا تھا جنہیں اب زندہ زندہ جلا دیا گیا ہے۔

اہل یت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ داعشی تکفیری دہشت گردوں نے پچھلے مہینے دو ترک فوجی جوانوں کو حراست میں لیا تھا جنہیں اب زندہ زندہ جلا دیا گیا ہے۔

 رائیٹرز کے مطابق،  دہشت گرد ٹولے داعش نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دو ترک فوجی جوانوں کو زندہ جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ترک جوان، فوجی وردی میں ملبوس ہیں اور ان کے ہاتھ  ہتھکڑیوں سے بندھے ہوئے ہیں اور انہیں آگ کے شعلوں میں جلتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ترک حکام نے اپنے دو فوجی جوانوں کی داعش کے ہاتھوں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان فوجی جوانوں کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ترک فوج کے جوان شمالی شام کی سرحد پر تعینات تھے۔


.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲