اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الجزیرہ کے مطابق، الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامره نے کہا ہے کہ حلب میں شامی حکومت کی اقتدار اب مضبوط ہو گئی ہے اور حکومت مخالف قوتوں کو سخت شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ الجزائر کے وزیر خارجہ، افریقہ میں ہونے والی (امن و سلامتی) نامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
الجزائر کے وزیر خارجہ کا بیلجیئم کے ایک نامہ نگار کی پیش گوئی کہ الجزائر بھی شام کی طرح خانہ جنگی کا شکار ہوجائے گا، کے خلاف رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا: اس قسم کی باتیں کرنے والوں کو شام میں دہشت گردوں کی جیت سے امیدیں تھیں لیکن اب شامی حکومت نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور حلب پر اپنی گرفت مظبوط کرلی ہے۔
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ الجزائر میں دہشت گرد کامیاب ہوجائیں گے لیکن شام کی طرح یہاں بھی دہشت گردوں کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملنے والا ہے۔
واضح رہے کہ بعض ممالک نے حلب کی آزادی کو متنازعہ بنانے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے دہشت گردوں کی حمایت میں بیانات دینا شروع کردئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲