19 دسمبر 2016 - 20:59
امام خمینی اور رہبر انقلاب اسلامی کے افکار میں اسلامی مذاہب کی تقریب کے زیر عنوان قومی کانفرنس کا انعقاد

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور دیگر اداروں کے تعاون سے اراک یونیورسٹی نے امام خمینی اور رہبر انقلاب اسلامی کے افکار میں اسلامی مذاہب کی تقریب کے زیر عنوان پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد کیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور دیگر اداروں کے تعاون سے اراک یونیورسٹی نے امام خمینی اور رہبر انقلاب اسلامی کے افکار میں اسلامی مذاہب کی تقریب کے زیر عنوان پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ایران کے علمائے کرام، پروفیسرز نیز غیر ملکی دانشوروں نے شرکت کی۔

یہ کانفرنس جو آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی اور آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کے پیغامات کے ذریعے پیر کے روز ۱۹ دسمبر ۲۰۱۶ کو ایران کے شہر اراک میں شروع ہوئی اس کی افتتاحی تقریب میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے نائب سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی اور مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ اراکی نے خطاب کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲