19 دسمبر 2016 - 17:31
ترکی میں روسی سفیر ہلاک + تصویر

ترکی میں تعینات روسی سفیر کو حملہ آور نے گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔ آندرے کارلوف کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں تعینات روسی سفیر آندرے کارلوف ایک نمائش میں شریک تھے کہ اچانک حملہ آور نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ عینی شاہدین نے مطابق روسی سفیر کو 8 گولیاں لگیں۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

قاتلانہ حملے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے، جنہوں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ روسی سفیر کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ 

.......

/169