8 دسمبر 2016 - 12:39
بگرام ایربیس پر حملہ ، امریکی فوجی ہلاک

امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ بگرام ایربیس پر بدھ کو ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی فوجی بھی شامل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ بگرام ایربیس پر بدھ کو ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی فوجی بھی شامل ہے۔
طالبان گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ایک ماہ قبل بھی بگرام کے ایربیس پر طالبان کے حملے میں بارہ امریکی ہلاک ہوئے تھے۔
کابل کے شمال میں ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بگرام ایربیس، امریکہ کا ایک اہم فوجی ٹھکانہ ہے جس کو طالبان اب تک دسیوں باراپنے حملوں کا نشانہ بنا چکے ہیں جبکہ ان حملوں میں بھاری جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169