اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے پاکستان کے مشیر خارجہ نے کہا کہ اگرچہ ہندوستان، ہمارا دوست نہیں ہے لیکن پاکستان کی کوشش ہے کہ اس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کیے جائیں۔
انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے جبکہ افغانستان، چین اور روس کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
اس سے پہلے انہوں نے امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ہندوستان چاہے تو پاکستان بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
کشمیر کی ملکیت سمیت متعدد معاملات پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات سخت کشیدہ چلے آرہے ہیں اوردونوں ممالک ایک دوسرے پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام بھی عائد کرتے ہیں۔
.......
/169