اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کو چاہئے کہ وہ عالمی رہنمائوں سے رابطوں سے قبل محکمہ خارجہ کے مشوروں پر عمل کریں تو زیادہ مفید ہوگا تاہم اب تک ایسا نہیں کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ خارجہ کی سفارشات پر عمل کرنا یا نہ کرنا ایک علیحدہ بات ہے تاہم ایسا کیا جانا چاہئے تاکہ ان کی ٹیم کو یہ معلوم ہوسکے کہ کسی خاص معاملے پر امریکا کا اس وقت کیا موقف ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔
/169