4 دسمبر 2016 - 10:58
امریکی وزیر جنگ: امریکہ عراق میں اپنی فوجی موجودگی جاری رکھے گا

امریکہ کے وزیر جنگ اشٹن کارٹر نے عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی جاری رہنے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر جنگ اشٹن کارٹر نے سنیچر کو کہا کہ داعش دہشتگردوں کے خلاف موصل میں ہونے والے آپریشن کے ختم ہونے کے بعد بھی امریکی فوجی عراق کی سرزمین میں رہیں گے۔

اشٹن کارٹر نے آزاد شدہ علاقوں سے داعش دہشتگردوں کا صفایا کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عراق میں اپنی فوجی موجودگی جاری رکھے گا۔

اشٹن کارٹر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ عراقی حکام ہمیشہ عراق کی سرزمین سے امریکی افواج کے انخلاء پر تاکید کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے حالیہ دنوں میں داعش دہشتگردوں کے خلاف، موصل میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169