1 دسمبر 2016 - 18:36
صدر اشرف غنی: افغان عوام اب مسلط کردہ جنگ برداشت نہیں کریں گے

افغانستان کے صدر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے عوام اب مسلط کردہ جنگ برداشت نہیں کر سکتے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے افغانستان و پاکستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے " لارل میلر" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عوام، مسلط کردہ جنگیں برداشت نہیں کریں گے اور اگر صورت حال یوں ہی جاری رہی تو کابل کی حکومت دیگر اقدامات عمل میں لائے گی۔

افغانستان کے صدر نے کہا کہ افغان عوام دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں اور وہ جنگ اور دہشت گردانہ حملے جاری رہنے سے تنگ آچکے ہیں۔ اس سے قبل محمد اشرف غنی نے کہا تھا کہ ان کے ملک میں جنگ، بیرون ملک سے چلائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ دو ہزار ایک میں دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے امریکہ نے جب سے افغانستان پر حملہ اور اس ملک پر قبضہ کیا ہے اب تک دسیوں ہزار افغان عوام جاں بحق و زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں اور اس ملک کی بیشتر تنصیبات بھی تباہ ہو چکی ہیں۔

.......

/169