30 نومبر 2016 - 10:49
اسرائیلی ٹی وی چینل ہیک، خبرنامہ کے دوران اذان نشر

نامعلوم ہیکرز نے صہیونی حکومت کی جانب سے اذان پر پابندی کیخلاف بل پاس کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دو اسرائیلی چینلز کو ہیک کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی حکومت کی اذان پر پابندی کے رد عمل میں نامعلوم ہیکرز نے اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن کے دوسرے اور دسویں چینل کو ہیک کر دیا جن سے براہ راست اذان بھی نشر کی گئی۔

 نامعلوم ہیکرز نے صہیونی حکومت کی جانب سے اذان پر پابندی کیخلاف بل پاس کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دو اسرائیلی چینلز کو ہیک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، صہیونی چینلز پر اذان اس وقت نشر ہونے لگی جب اسرائیلی خبرنامہ نشر کر رہے تھے۔

فلسطینی میڈیا سیل کے مطابق، اسرائیلی سرکاری ٹیلی ویژن دیکھنے والے ناظرین اچانک اذان نشر ہونے پر حیران رہ گئے۔

بعد از آں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اسرائیلی سرکاری ٹیلی ویژن کے دوسرے اور دسویں چینل کو ہیک کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲