اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ترک حکومت کو خطے میں بحران اور کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترک فوج کو فوری طور پر شام سے نکل جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے خطے میں بدامنی کے خاتمے کا امکان معدوم ہو گیا ہے۔
دوسری جانب شامی فوج نے مشرقی حلب کے علاقے الباب کو اپنی ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ قابضوں کے لیے اس علاقے پر قبضہ کرنا آسان نہیں ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی نے جسے شام، دہشت گردوں کا حامی قرار دیتا ہے، دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے نام پر شام میں فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
ترکی نے چوبیس اگست کو شمالی شام میں اپنے فوجی داخل کیے تھے جس پر شام نے اقوام متحدہ میں زبردست احتجاج کیا تھا۔
.......
/169