اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے مشہد میں طلاب خواہران کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر دو کروڑ سے زائد کا اجتماع کوئی معمولی اجتماع نہیں ہے یہ اجتماع اہل بیت(ع) سے محبت کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا استماری ذرائع ابلاغ نے اربعین کی پیادہ روی کا صحافتی بائیکاٹ کیا۔
انہوں نے مزید کہا اربعین حسینی کا اس سال کا اجتماع گذشتہ سالوں کی نسبت بہت زیادہ تھا۔
حجت الاسلام رئیسی نے کہا گذشتہ چند سالوں سے دنیا کی توجہ اسلام اور تشیع کی طرف زیادہ ہوئی ہے اور بہت سارے لوگوں نے احساس کیا ایسا راستہ جو انسانیت کیلئے نجات کا باعث ہے دین اسلام اور مذہب تشیع ہے۔
انہوں نے مزید کہا عالمی استکبار کی طرف سے ہونے والے مظالم کی داستانیں ہیں دنیا کے کسی بھی ملک کی طرف نگاہ کی جائے ظلم اور جنایت کی داستانیں ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169