25 نومبر 2016 - 17:36
عوام کے ساتھ امتیازی سلوک سے پرہیز لازم ہے: جنوبی خراسان کے گورنر

جنوبی خراسان کے گورنر نے کہا ہے کہ لوگوں کا اعتماد اور ان کی محبت حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے کیونکہ امتیازی سلوک معاشرے کے اندر مسائل کو جنم دیتا ہے۔ حکومتی اہلکاروں اور پولیس انتظامیہ کو اس اہم معاملے کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی خراسان کے گورنر علی اکبر پرویزی نے انتظامی اداروں کی طرف سے منقعد کی جانے والی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں ماضی کی نسبت معاشرتی مسائل کا زیادہ سامنا ہے اور پولیس کی ذمہ داری ماضی کی نسبت دوچند ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی ادارے صوبے کے اندر امن و امان اور نطم و ضبط برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات پر نطم و ضبط اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا مشکل کام ہوتا ہے اور بعض اوقات کوئی ناخوشگوار صورت حال بھی پیش آنے کا خطرہ رہتا ہے مگر صبر اور تدبیر سے اسے مرتب کیا جا سکتا ہے۔
جنوبی خراسان کے گورنر کا کہنا تھا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ معاشرتی مسائل اور مشکلات کو جڑ سے ختم کر دیا جائے۔ اگر آج ہم ان مسائل کا شکار ہوتے ہیں تو وقت کے ساتھ ساتھ یہ مسائل زیادہ گھمبیر ہوتے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کے لیے اپنے وظیفے پر عمل کرنا ضروری ہے۔

.......

/169