25 نومبر 2016 - 15:08
پاکستانی وزیراعظم آج ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہونگے

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ آ ج ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ آ ج ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ اپنے دورے میں وزیر اعظم نواز شریف ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کے علاوہ دارالحکومت اشک آباد میں پائیدار ٹرانسپورٹ کے بارے میں منعقدہ پہلی عالمی کانفرنس میں اپنے وفد کی قیادت بھی کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور ترکمانستان مشترکہ طور پر اس کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں، جس میں حکومتی سربراہوں، وزرا، نجی شعبوں کے چیف، سول سوسائٹی کے رہنماء اقوام متحدہ کے حکام سمیت پندرہ مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

.......

/169