اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان رہبری کے رکن اور کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے صحافیوں کے سامنے اربعین کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا مستقبل امام حسین علیہ السلام سے وابستہ ہے اور جس طرح آج امام حسین علیہ السلام کا نام ملکی سرحدوں سے نکل کر پھیل چکا ہے اسی طرح ایک دن آئے گا کہ پورے کرہ ارض کو اپنی وسعت میں سمیٹ لے گا۔
انہوں نے کہا کہ اربعین کی پیادہ روی عظیم مقام کی حامل ہے۔ اس پیادہ روی میں نہ صرف شیعہ بلکہ دنیا بھر سے تمام آزادی پسند انسان جو پاک انسانی فطرت کے حامل ہیں، ہورے جوش و خروش سے امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ مقدس میں حاضری دیتے ہیں۔
آیت اللہ نمازی نے کہا کہ استعمار کے مقابلے میں جتنی بھی تحریکیں اٹھیں وہ عاشورا کا ہی نتیجہ ہیں۔ عنقریب امام حسین علیہ السلام کی ثقافت دشمن کی تمام باطل ثقافتوں پر چھا جائے گی اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹا دے گی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کا مستقبل امام حسین علیہ السلام سے وابستہ ہے۔
.......
/169