20 نومبر 2016 - 17:05
اربعین استعمار کے مقابلے میں شیعوں کی صدائے احتجاج ہے

مساجد ایسوسی ایشن زنجان کے سیکرٹریٹ کے سربراہ نے مساجد اور ان سے ملحقہ اداروں میں اربعین کے پروگرامز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کے بعض اراکین زائرین کی خدمت کرنے کے لیے کربلا روانہ ہو چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مساجد ایسوسی ایشن زنجان کے سیکرٹریٹ کے سربراہ مرتضیٰ مقدمی نے کہ اربعین اہل بیت علیہم السلام کے دوستوں اور امام حسین علیہ السلام کے عاشقوں کے لیے ایک خصوصی فرصت ہے کہ وہ امام علیہ السلام کی خدمت میں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اربعین شیعوں کا عظیم اجتماع اور مسلمانوں کی قوت و طاقت کا اظہار ہے۔ یہ اجتماع قیام امام حسین علیہ السلام کے ان اعلیٰ مقاصد کی یاد کو تازہ رکھتا ہے جو رہتی دنیا تک نہ بھلائے جا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع اس بات کا اعلان ہے کہ جب بھی عقیدے اور ایمان کی بات آئے گی تو شیعیان اہل بیتؑ اپنی جانوں کو پورے خلوص سے قربان کریں گے اور کربلا کی سمت حرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اربعین کی پیادہ روی اس عظیم تحریک کا تسلسل ہے جس کی بنیاد امام حسین علیہ السلام نے رکھی تھی اور زائرین کو جو بھی مشکلات اس راستے میں پیش آتی ہیں وہ ان کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھے چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اربعین کا اجتماع استعمار کے مقابلے میں شیعیان اہل بیتؑ کی صدائے احتجاج ہے۔

.......

/169