15 نومبر 2016 - 11:47
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کا بیان: جلوس عزا پر فوج کے حملے میں ۱۰۰ شیعہ مسلمان شہید+ دردناک تصاویر

فوج نے اربعین حسینی کے ایام کی مناسبت سے نکالے گئے پرامن جلوس عزا پر آنسو گیس اور گولیوں کے ذریعے وحشیانہ حملہ کیا،جس کا مقصد شیعہ مسلمانوں کو اس ملک میں کمزور بنانا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان نے گزشتہ روز اس ملک کی فوج اور پولیس کے وحشیانہ اقدام کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز نائیجیریا کی فوج کے حملے میں ۱۰۰ کے قریب حسینی عزادار شہید اور دسیوں زخمی ہوئے  ہیں۔
فوج نے اربعین حسینی کے ایام کی مناسبت سے نکالے گئے پرامن جلوس عزا پر آنسو گیس اور گولیوں کے ذریعے وحشیانہ حملہ کیا،جس کا مقصد شیعہ مسلمانوں کو اس ملک میں کمزور بنانا ہے۔
فرانس کی نیوز ایجنسی نے بھی اس واقعہ کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا: یہ واقعہ ایسے حال میں رونما ہوا کہ نائیجیریا کے شیعہ مسلمان اپنی مذہبی رسومات انجام دینے میں مصروف تھے۔
نائیجیریا کے ایک پولیس اہلکار نے بھی عام لوگوں پر کی گئی فائرنگ کی تصدیق کی لیکن شہید ہونے والوں کی تعداد کو بیان کرنے سے انکار کر دیا۔
ایک نائیجرین پولیس افسر نے شیعوں کی جانب فائرنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عزادار تشدد کی جانب بڑھ رہے تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال کونو سے زائریا جانے والے عزاداروں پر بوکو حرام نامی تنظیم نے خودکش حملہ اور لشکر کشی کی تاہم روان سال نائیجریا کی سعودی نواز فوج نے بوکو حرام کی جگہ لے لی ہے۔

گذشتہ سال ہی شہادت امام رضا علیہ سلام کی مجلس عزا پر فوج نے حملہ کردیا تھا اس حملے میں ہزار کے قریب عزادار شہید جبکہ نائیجیریا میں شیعوں کے قائد شیخ زکزکی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔اس واقعہ میں شیخ زکزکی شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق نائیجرین فوج جو ریاض کی قریبی اتحادی سمجھی جاتی ہے، نائیجریا میں شیعہ مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی طاقت سے خوف زدہ ہے اور اس طرح شیعہ مسلمانوں کو دبانے کی ناکام کوشیش کر رہی ہے۔

.............

۲۴۲