اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراقی شہر سامرا اور تکریت میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی پر عراقی قوم اور حکومت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا.
ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمي' نے اتوار كے روز اپنے ايك بيان ميں بم دہماكوں پر عراقي قوم اور حكومت كو تعزيت كہتے ہوئے شہید ہونے والے افراد لواحقين سے ہمدردي كا اظہار كيا.
انہوں نے اس كے علاوہ سامرا دھماكے ميں جاں بحق اور زخمي ہونے والے ايراني زائرين پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے عراقي قوم اور متاثرين كے خاندانوں كے ساتھ تعزيت كا اظہار كيا.
بہرام قاسمي نے مزيد كہا كہ دہشتگرد عراق ميں اپنے شيطاني عزائم ميں بري طرح شكست كھا چكے ہيں جس كي وجہ سے يہ عناصر ايسے غيرانساني كاروائياں كرتے نظر آتے ہيں.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ ايران دہشتگردوں كي مكمل شكست اور عراق كو دہشتگردوں سے پاک كرانے كے آخري مرحلے تک عراقي قوم اور حكومت كے شانہ بہ شانہ كھڑا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲