اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی کے ای آئی ایچ (EIH) بینک کے ڈائریکٹر برائے مارکیٹینگ اور تجارتی امور 'تھامس يونگا' نے کہا ہے یورپ کے مختلف بینک اسلامی جمہوریہ ایران کے بینکوں کے ساتھ لین دین کے تعلقات بحال کرنے کا خواہاں ہیں.
انہوں نے كہا كہ عالمي پابنديوں كے خاتمے اور مشتركہ جامع جوہري معاہدے كے نفاذ كے بعد اي آئي ايچ بينك اور اسلامي جمہوريہ ايران كے 20 بينكوں كے درميان اقتصادي اور مالي شعبوں ميں تعلقات بڑھانے كے حوالے سے مذاكرات جاري ہيں.
انہوں نے كہا كہ امريكہ كے آئندہ صدارتي انتخابات ايران اور يورپ كے درميان موجودہ اقتصادي ، تجارتي اور بينكنگ تعلقات پر اثر انداز نہيں ہونگے.
اس موقع پر تھامس يونگا نے مزيد كہا كہ امريكہ بھي يورپ كي طرح اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ مختلف شعبوں ميں تعلقات بحال كرنے كا خواہاں ہے.
انہوں نے كہا عالمي پابنديوں كے خاتمے كے بعد امريكہ كي ائيرلائن كمپني بوئنگ اور مختلف ديگر بڑي كمپنيوں نے بھي ايران كے ساتھ تعلقات بحال كئے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲