اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے دیاربکر بم دھماکے کی ذمہ داری، ایسی حالت میں قبول کی ہے کہ اس سے قبل ترک حکام نے اس بم دھماکے کا ذمہ دار، پی کے کے، کو قرار دیا تھا۔ دیاربکر میں محکمہ پولیس کی عمارت کے قریب جمعے کے روز ہونے والے اس بم دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق اور سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ یہ بم دھماکہ، ترکی میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض لیڈروں کو گرفتار کئے جانے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ترکی میں داعش دہشت گرد گروہ کے حملوں کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران ترکی، سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ مل کر شام اور عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کرتا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169